Thursday, February 16, 2023

ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی|multan sultan beate quetta by 9 wickets

 

 ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی.





 پی ایس ایل 8 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی جیت حاصل کرلی ۔ ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ رضوان کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور گلیڈی ایٹرز کی ابتدائی 5 وکٹیں جلد ہی گر گئیں۔ اوپنر مارٹن گپٹل 7 اور جیسن رائے 27 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔

عبدل بنگلزئی 1 اور کپتان سرفراز احمد 2 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ افتخار احمد بغیر کوئی سکور بنائے پہلی ہی گیند پر آوٹ ہوئے ۔ محمد نواز 14 ، عمر اکمل 11 اور نسیم شاہ 1 سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔ محمد حسنین 22 اور محمد حفیظ 18 رنز کے ساتھ ملتان سلطانز کے بولرز کے سامنے مزاحمت کرسکے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے انتہائی عمدہ باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے احسان اللہ نے 4 اوورز میں 12 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔

ثمین گل اور عباس آفریدی نے 2،2 اور ، اسامہ میر نے ایک وکٹ لی۔ 111 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کے شان مسعود 3 سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔ کپتان محمد رضوان 28 اور ریلی روسو 78 سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے اور ٹیم کو جتوا کر پویلین لوٹے ۔ اس سے قبل ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کی ٹاس کے لیے محمد رضوان اور سرفراز احمد میدان میں اترے۔

No comments:

Post a Comment

The Top running shoes for ladies and gents |2023|

  Top running shoes for ladies and gents 2023 As a language model, I do not have personal opinions, but I can provide information on the bes...